اسلام آباد (پی این آئی) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں اس میں کوئی شک نہیں ، ان کے لوگ ، فالوورز بھی ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں مگر اس قدر عوام سڑکوں پر نہیں آئے ، سندھ میں اکا دکا مظاہرے ہوئے ،صرف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مظاہرے ہو رہے ہیں جہاں ان کی حکومت ہے ، وہاں بھی پچاس ساٹھ لوگ سڑکیں بلاک کر رہے ہیں اور پولیس اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی ،ایمبولینسز سمیت عواام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بطور جماعت کسی کی میدان میں نا اہلی پر یقین نہیں رکھتی مگر عمران خان کا فیصلہ مکافات عمل ہے ، خان صاحب خود کہتے تھے کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے ، کوئی مبرا نہیں ہے ، اگر میرے خلاف بھی کوئی فیصلہ آتا ہے تو تسلیم کروں گا، عمران خان نے جو کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ، عمران خان نے تحفے بیچ کر غیر اخلاقی حرکت کی ۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہم سب انتخابات لڑتے ہیں، سب ہی گوشوارے بھرتے ہیں ، عمران خان صاحب نے تحائف کا گوشواروں میں ذکر نہیں کیا ، الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل کر دیا ، آئینی و قانونی طور پر الیکشن کمیشن کی حد تک فیصلہ بالکل درست ہے ،اب آگے عدالتیں ہیں ، پیپلزپارٹی بطور جماعت چاہتے ہے کہ کسی شخص کی نا اہلی کا فیصلہ عوام کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں