عمران خان کی گرفتاری کا امکان؟ بنی گالہ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقع پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر مزید سینکڑوں اہلکاروں کی نفری پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ ناصرف پولیس بلکہ ایف سی کا تازہ دم دستہ بھی بنی گالہ پہنچ گیا ہے۔سینکڑوں سیکورٹی اہلکاروں مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی مزید نفری ایسے موقع پر بنی گالہ پہنچی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی۔عمران خان نے کہا موجودہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے۔الیکشن کمیشن کے بارے میں بار بار اپنے خیالات کا پہلے ہی اظہار کر چکا ہوں۔الیکشن کمیشن فیصلے سے متعلق عمران خان وکلا سے مشاورت کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی فیصلے کی کاپی ملتی ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close