اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز اور ایف سی بھی تعینات، کیا ہونیوالا ہے؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد احتجاجی مظاہروں کےپیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون میں رینجرز اور ایف سی کو تعینات کر دیا گیا۔

 

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، ریڈ زون میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنےو الوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام راستے کھلے ہیں اور آمد و رفت میں کوئی مشکل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close