عمران خان کو نااہل نہیں صرف ڈی سیٹ کیا گیا، معروف وکیل کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کو نااہل نہیں صرف ڈی سیٹ کیا گیا، معروف وکیل کا بڑا دعویٰ۔۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنا دیاہے جس پر معروف وکیل محمد احمد پنسوٹا کا رد عمل سامنے آیاہے اور انہوں نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63(3)کے تحت نااہلی نہیں ہو سکتی ۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد احمد پنسوٹا کا کہناتھا کہ ”آئین کے آرٹیکل 63(3) کے تحت الیکشن کمیشن صرف کسی بھی رکن اسمبلی کو ڈی سیٹ کر سکتا ہے اور اس کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا آغاز کرنے کی تجویز دے سکتا ہے لیکن وہ کسی بھی صورتحال میں انہیں نااہل نہیں کر سکتا ، عمران خان صرف ڈی سیٹ ہوئے ہیں اور اگلے انتخاب میں الیکشن لڑنے کے اہل ہوں گے ۔“یاد رہے کہ آج دوپہر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نا اہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close