عمران خان کی نااہلی کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

ہانگ کانگ (پی این آئی) مالیاتی سروسز کی کمپنی” فچ ریٹنگز ” نے پاکستان کے لانگ ٹرم فارن کرنسی ایشوئر ڈیفالٹ ریٹنگ ( آئی ڈی آر) کو بی نیگٹو سے مزید کم کرکے سی سی سی پلس کردیا ہے ، عمومی طورپر فچ کسی بھی خود مختار معیشت کو سی سی سی پلس یا اس سے نیچے کی ریٹنگ نہیں دیتا۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ریٹنگ میں کمی ریاست کے بیرونی ذخائر ، فنڈنگ کی صورتحال میں مزید بگاڑ اور میں کمی اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ جزوی طور پر بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب کا نتیجہ ہے جس سے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے پر قابو پانے کی پاکستان کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فاریکس ذخائر14 اکتوبر 2022 تک تقریباً7.6 بلین امریکی ڈالر یا موجودہ بیرونی ادائیگیوں کے تقریباً ایک ماہ کے تھے، جو اگست 2021 کے آخر کے ذخائر سے کئی گنا کم تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں