پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین کون ہو گا ، صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔صحافی کے سوال عمران خان کی نااہلی کے بعد پارٹی کا نیاچیئرمین کون ہو گا ۔ اس کے جواب میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں ،پارٹی عمران خان کی ہے اور وہی چیئرمین بھی رہیں گے ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کردہ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیدیا جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان اب رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close