پرویز الہٰی نے پنجاب میں ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا

تلہ گنگ (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کو ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تلہ گنگ ضلع بننے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن والے صرف ہر وقت جھوٹ بولتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے تھے کہ ن لیگ کو ٹکر دینے والا بندہ بھیج دے اور اللہ تعالیٰ نےعمران خان کی صورت میں وہ بندہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہاروں یا جیتوں، تلہ گنگ والوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔ مسلم لیگ ن والوں کو خوابوں میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں۔ یہ جس ملک میں رہتے ہیں ان کو عمران خان نظر آتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close