موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، متعدد دکانیں جل گئیں

کراچی (پی این آئی) سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں ایک دکان میں شروع ہونے والی آگ 4، 5 دکانوں تک پھیل گئی۔آگ کی شدت کے سبب عمارت میں دھواں پھیل گیا جبکہ اس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔

فلیٹ کے رہائشیوں کو دھوئیں کے باعث شدید مشکلات درپیش آئیں تاہم اس موقع پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر بھی پہنچ گئے جنہوں نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں