بجلی صارفین کیلئے ریلیف، وزیراعظم شہباز شریف نے اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد پر کڑی نظر رکھنے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، جنید انور چودھری اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم کووزارت توانائی نے موسم سرما میں بجلی کی طلب و رسد اور ایندھن کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ موسم سرما میں بجلی کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔شہباز شریف نے اس بات کی بھی ہدایت کی کہ بجلی پیدا کرنے کے لئے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جائے اور مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close