سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے بڑی خوشخبری سنا دی

لندن(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ بات ملاقات کرنے والے( ن) لیگی رہنمائوں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمی بٹ سمیت دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر (ن )لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنمائوں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آرہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close