اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیرکو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا جس میں جسٹس اطہرمن اللہ اور دیگر ججز کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز پر غور ہوگا۔جسٹس اطہرمن اللہ کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید اظہر حسن رضوی کی بھی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ان ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی تجویز دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں