آج عمران خان کو نااہل کر دیا گیا تو پی ٹی آئی کیا کرے گی؟ بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیس کا فیصلہ صبح سنائے گا جس میں وزیر اعظم کو نا اہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے ، ایسا ہونے پر پی ٹی آئی کون سا قدم اٹھائے گی رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے بتادیا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے غلام ہیں ، اگر ہمارے حق میں بھی فیصلہ آجائے تو بھی الیکشن کمیشن متنازعہ ہی رہے گا ، اگر عمران خان کل نا اہل قرار دیے جاتے ہیں تو پی ٹی آئی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے پراسس مکمل کرنےکےبعدتحائف کوبیچا،توشہ خانہ فضول کیس ہےیہ فارن فنڈنگ کیس میں نااہلی کی کوشش کریں گے ، ہماراایک ہی مطالبہ ہےکہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوناچاہیے۔زلفی بخاری نے مزید کہا کہ راناثنااللہ اپنےدفترمیں بیٹھ کربڑھکیں مارتےہیں۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیےگئے ہیں۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل دوپہر 2 بجے سنایا جائےگا۔یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close