پشاور(پی این آئی )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر کے معاملے پر آخری آڈیو لیک نے تابوت میں کیل ٹھونک دیا، ہمارے پاس کوئی آڈیو لیک نہیں ہے جس کے پاس ہے وہ لیک کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پارلیمانی نظام کی نفی کی ہے، 30 دن کے بعد یہ سب نشستیں خالی ہو جائیں گی، سب سے آخر میں جس نشست کا نوٹیفکیشن ہوگا وہی عمران خان کے پاس رہے گی،
پارلیمانی نظام میں حلقے کا نمائندہ پارلیمان میں آتا ہے۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کر رہے ہیں، الیکشن ریفامز کمیٹی میں اس پر بحث ہو گی، کمیٹی قائم کی ہے جس میں سب جماعتوں کی نمائندگی ہے، وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی ذمہ داری صوبوں کی ہے، پولیس صوبائی حکومت کے تابع ہے، ہمارے پاس کوئی آڈیو لیک نہیں ہے جس کے پاس وہ لیک کریں گے، سائفر کے معاملے پر آخری آڈیو لیک نے تابوت میں کیل ٹھونک دیا، عدالت بتا چکی کے بادی النظر اس میں کوئی سازش کا عنصر نظر نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں