عمران خان کیخلاف یہ کام نہیں کر سکتا، اعتزازاحسن نے عمران خان سے ملاقات کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان سے آخری ملاقات مہینہ ڈیڑھ پہلے ہوئی تھی، عمران خان کئی بار جلسوں میں بھی شمولیت کی دعوت دے چکا، ایک گروہ کو تکلیف ہے کہ عمران خان کے ساتھ رویہ شائستہ کیوں ہے؟ عمران خان کو عمران نیازی کے نام سے نہیں پکار سکتا، بے شک پارٹی ایکشن لے۔

 

 

ایک گروہ نے بڑے عجیب الزامات لگائے کہ اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں چلا گیا ہے، دوسرا الزام پی ٹی آئی مجھے نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کررہی ہے۔ یہ گروہ اعلیٰ قیادت سے بھی اپیل کررہا ہے کہ اس کو نکالا جائے کیونکہ اعتزاز احسن کے ساتھ اس کا رویہ شائستہ ہے،میں عمران خان سے متاثر ہوں۔بالکل میں اس سے متاثر ہوں عمران خان سے میری دوستی ہے، وہ ہمسایہ ہے، اس نے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے باوجود میرے اندر ایک جیالا بھی ہے جو مجھے پیپلزپارٹی میں روکے ہوئے ہے، میں نے بطور جیالا سردیوں کے موسم میں جیلوں میں ننگے بدن راتیں گزاری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے عمران خان نے مجھے کئی بار جلسوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت ہے، جلسوں میں بھی کہا کہ چاہتا ہوں اعتزاز احسن میرے ساتھ کھڑا ہو، عمران خان سے آخری ملاقات مہینہ ڈیڑھ پہلے ہوئی تھی، زمان پارک ایک محلہ ہے، ہم پچاس سال سے ہمسائے ہیں، ہمارے بچے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

 

 

بہت کم لوگ زمان پارک سے باہر گئے ہیں ۔ رشتوں کی شائستگی ہے اب میں سمجھوں کہ عمران خان میرا مخالف ہے، تو میں اس کو گالی دیے بغیر نہ پکاروں؟ میں عمران خان کو عمران نیازی کے نام سے نہیں پکار سکتا بے شک پارٹی ایکشن لے لے۔ پیپلزپارٹی کا ایک گروہ ہے جس نے سیاست کو خراب کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close