سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک اور عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وزارت کے بعد وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاقی وزیر کے عہدے سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کی 6ماہ کی مدت ختم ہونے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا طلاق 19اکتوبر سے ہو گا، مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بنا کسی قلمدان کے وفاقی وزیر تھے اور اب انہیں وفاقی وزیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close