پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھ کر کتنا ہو گیا؟ پی ٹی آئی رہنما نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھ کر کتنا ہو گیا؟ پی ٹی آئی رہنما نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔۔ مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب ملکی سطح پر سیاسی قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے،حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ووٹ بنک 37 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا۔

 

 

وفاقی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ تحریکِ انصاف کے خلاف سیاسی انجینئرنگ کی، لیکن پھر بھی ناکام و نامراد رہی۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک جانب پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں غیر سنجیدگی دکھانے کا طعنہ دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر کے منافقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close