اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے تحریک انصاف کے مزید25 اراکین قومی اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے پر غور شروع کردیا۔ پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر دباؤ بڑھانے کیلئے استعفے منظور کرنے پر غور کر رہے ہیں ،شعبہ قانون سازی سے فہرست مانگی گئی جو سپیکر کو بھجوا دی گئی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھیجی گئی فہرست میں زیادہ اراکین کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے،ذرائع کاکہناہے کہ استعفوں کی منظوری سے متعلق حتمی فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی ۔یاد رہے کہ سپیکر اس سے قبل تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کر چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں