وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید دو تحصیلیں بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ضلع گجرات میں دو نئی تحصیلیں بنانے کی منظوری دے دی، یاد رہے کہ اس سے پہلے پانچ اضلاع بھی بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ یہ نئی تحصیلیں جلال پور جٹاں اور کنجاہ ہوں گی، جن کی حدود کے تعین کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔

 

 

 

نئی تحصیلوں کو چلانے کے لیے 691نئی آسامیاں بنائی جائیں گی، جن کی تنخواہوں اور نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی مد میں سرکاری خزانے پر 91کروڑ 10لاکھ روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔رپورٹ کے مطابق دونوں نئی تحصیلوں کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے نئے تحصیل دفاتر اور رہائش گاہیں بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب گجرات کو ڈویژن بنانے پر اربوں روپے خرچ کر چکے ہیں اور اب اس کے بعد نئی تحصیلوں کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے جس سے سرکاری خزانے پر ماہانہ لگ بھگ ایک ارب روپے تک کا مزید بوجھ پڑے گا۔گجرات کو رواں سال اگست میں صوبہ پنجاب کی 10ویں ڈویژن بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں