پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں، اعتزاز احسن نےبڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اور عمران خان میرے دوست ہیں،پچاس سال عمران خان اور میرے گھر کی دیوار سانجھی ہے،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعتزاز احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف پر کسی کو برا بھلا کہنے یا رانا ثناء اللہ کی زبان استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے۔کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ کہا جاتا رہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے،عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے۔ایسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتا کہ سیاسی اختلاف ہو تو جو برا کہنا چاہیں کہہ دیں۔کیا اگر سیاسی اختلاف ہو تو وزیر داخلہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں۔جب وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ یا پیپلز پارٹی چھوڑ دیں،میرا جواب تھا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی وکلا تحریک۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے تعلقات پارٹی کے ساتھ اس وقت بھی شائستہ تھے۔پٹیاں ابھی بھی چل رہی ہیں کہ اعتزاز احسن بنی گالہ میں بیٹھے ہیں،انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سرگودھا اور میں یہاں لاہور میں ہوں،میرا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں۔

 

 

مجھے دو مئی 2007 کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کا پیغام سابق صدر پرویز مشرف سے ملا تھا،پرویز مشرف نے کہا آپ وزیر اعظم بنیں، میں تب بھی تیار نہیں تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اعتزاز احسن کھل کر اختلاف کرتے ہیں،اعتزاز احسن کیلئے پارٹی میں دروازے کھلے ہیں،اعتزاز احسن جب چاہیں پی ٹی آئی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں