اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پارک ویو سٹی کا این او سی بحال کر دیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتِ عظمیٰ نے این او سی کی منسوخی کا فیصلہ اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق معاملہ چیئرمین سی ڈی اے کو بھیج دیا۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے حقائق کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے متاثرین کو معاوضہ کیوں نہیں ادا کر رہا؟ سی ڈی اے کے اربوں روپے اسلام آباد کی سڑکوں پر لگ رہے ہیں، اتنی چوڑی سڑکیں ہیں کہ اسلام آباد میں جہاز بھی لینڈ کر سکتا ہے، اسلام آباد کے 1960ء کے متاثرین کو بھی ادائیگی نہیں ہو رہی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں