میں نے نیب کو ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میری بات نہیں مانی گئی، فواد چوہدری کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگ لانگ مارچ کی تاریخ مانگ رہے ہیں لیکن خان صاحب کو لانگ مارچ کے رسک کا پتہ ہے، اس لیے وہ لانگ مارچ کی تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیرِ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے بعد عدم استحکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ نیب کو ختم کر دیا جائے یا بڑے کیسز نیب سے لے کر ایف آئی اے کے سپرد کر دیے جائیں،

لیکن میری بات نہیں مانی گئی۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہوگا؟ کسی کو تاریخ نہیں بتاؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے لیکن لانگ مارچ کی تاریخ میں نے اپنے تک رکھی ہوئی ہے اور جب وہ مناسب سمجھیں گے تو وہی اس کا اعلان کریں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں