پولیس مقابلے میں اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑا بورڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کے اہلکار نہال شہید ہوگئے،پولیس کے مطابق مقابلے میں گولی لگنے سے ایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی مقتول کی لاش کو سرد خانے سے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،

لواحقین کاکہنا تھا کہ مقتول شیٹرنگ کا کام کرتا تھا اور دوست کے ساتھ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں