’’را ‘‘سے تربیت یافتہ ملزم وسیم ٹنڈا گرفتار

کراچی(آئی این پی)رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹاون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ’’را ‘‘سے تربیت یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کی شناخت وسیم جاوید عرف وسیم ٹنڈا کے نام سے ہوئی ہے،رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، وسیم ٹنڈا ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے،

ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی’’ را ‘‘سے بارودی مواد تیار کرنے کے تربیت یافتہ ہیں، ملزم بارودی مواد کو استعمال کرنے اور ہتھیاروں کو چلانے کا بھی تربیت یافتہ ہے،رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزم 2013 تک بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، ملزم وسیم ٹنڈا 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک فرار ہو گیا تھا،

جو حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ و گولیوں سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close