اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا،وزیراعلی پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکوکو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے،
پنجاب میں گندم فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے،مونس الہی نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کے لوگوں پرظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے،سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، امیدہے وفاق کو وزیراعلی پنجاب کے خط سے بہتراحساس غالب ہوگا،
پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون، دوسرا 19ستمبر اور تیسرا 4اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں