نیا پاسپورٹ بنوانے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کروانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی آن لائن کر دی،حکومت نے ” پاسپورٹ فی ایپ” متعارف کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی بینک جانے کی بجائے ایپ سے فیس جمع کروا سکیں گے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی پاسپورٹ فیس آن لائن جمع ہو گی۔

 

 

 

 

موبائل فون میں ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے فیس جمع کروائی جا سکے گی،فیس جمع ہونے پر موبائل نمبر پر 17 ہندسوں پر مشتمل کوڈ جاری کیا جائیگا۔ کوڈ کی بنیاد پر سائلین شہر کے تمام دفاتر میں پاسپورٹ کا اجراء کروا سکیں گے،اے ٹی ایم، جاز کیش سمیت تمام بینکوں سے فیس کی ادائیگی کی جا سکے گی ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں