فروری میں جنرل الیکشن کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فروری مارچ میں ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، الیکشن پی ڈی ایم کو اپنی سیاست کا لگ پتا چل جائے گا، عمران خان نے نوازشریف کی سیاست ختم کردی ہے۔

لال حویلی کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن یہ میری ڈیڈ باڈی سے گزر کر جائیں گے، مذاق بنایا ہوا ہر روز ایف بی آر کا نوٹس آرہا ہے، اس حکومت میں گندا کردار رانا ثناء اللہ کررہا ہے، رانا ثناء اللہ کہتا ہم ڈرون ماریں گے ربڑ کی گولیاں ماریں گی، تمہیں اتنی فرصت ہی نہیں ملنی، رانا ثناء اللہ کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا بس بڑی باتیں کرتا ہے، اس حکومت کو گرانے میں سب سے زیادہ کردار رانا ثناء اللہ کا ہوگا۔چھ سیٹوں پر الیکشن سے عمران خان نے نقشہ بدل دیا ہے، پاکستان کی سیاست کیلئے آئندہ 10 دن میں بڑے اہم ہوں گے ، کل راولپنڈی کی میٹنگ ہوئی ایٹمی پاور سے متعلق اچھا بیان دیا گیا، ریاستی اور عسکری ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، فوج ہمارا عظیم ادارہ ہے، ایٹمی دھماکا تین لوگوں نے کرایا تھا۔ پاکستان کی ف۔ عالم اسلام کی دنیا کی طاقت ور فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست تباہ ہوگئی ہے، معیشت عدم استحکام کا شکار ہوگئی ہے، امید ہے فیٹف کا فیصلہ حق میں آجائے گا، لیکن اگر وہ فیصلہ بھی حق میں نہیں آتا تو پھر کیا ہوگا، اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے پاکستان کی گندی سیاست سے دور رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے کہنے پر آرمی چیف تعیناتی نہیں ہوگی، میرٹ پر تعیناتی ہوگی۔تمام لوگوں کو احساس ہے کہ ملک بیٹھ رہا ہے، اگر اب کوئی کردار ادا کررہا ہے، تو وہ بہت اچھی بات ہے، پہلے الیکشن ہوجانے تھے لیکن آصف زرداری نے کام خراب کیا۔جب میں کونسلر تھا جنرل اختر کے دور سے میرے رابطے تھے لیکن پہلی بار 6ماہ میں مقتدر حلقوں سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا، عمران خان نے کہا تھا کوئی رابطہ نہیں رکھنا، میں مذاکرات کی اس ڈیل میں بھی شامل نہیں تھا، جتنے لوگ شامل ہوئے وہ فارغ ہوگئے، عمران خان ڈائریکٹ ہوگیا ہے ، تیسری بار شاید پھر وہ براہ راست ہوجائے گا۔حکومت ٹوٹنے کے ایک دو دن بعد میری جو آخری براہ راست ان سے بات ہوئی، بنیادی ایجنڈا یہ تھا ہمیں فارغ کردیا جائے، سارے سامراجی ایجنٹوں کو ایک بار لایا جائے، اور پھر عوام کی مقبولیت کے ساتھ جاڑو پھیر دیا جائے، صرف عمران خان کی مقبول قیادت کو لایا جائے۔آئندہ عام انتخابات میں فرور ی مارچ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں