اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں نے پاکستان کی گندی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی، اہم تعیناتی آصف زرداری اور نوازشریف کے کہنے پر نہیں ہوگی،تمام لوگوں کو احساس ہے کہ ملک بیٹھ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کا مسئلہ چل رہا ہے لیکن یہ میری ڈیڈ باڈی سے گزر کر جائیں گے، مذاق بنایا ہوا ہر روز ایف بی آر کا نوٹس آرہا ہے، اس حکومت میں گندا کردار رانا ثناء اللہ کررہا ہے، رانا ثناء اللہ کہتا ہم ڈرون ماریں گے ربڑ کی گولیاں ماریں گی، تمہیں اتنی فرصت ہی نہیں ملنی، رانا ثناء اللہ کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا بس بڑی باتیں کرتا ہے، اس حکومت کو گرانے میں سب سے زیادہ کردار رانا ثناء اللہ کا ہوگا۔چھ سیٹوں پر الیکشن سے عمران خان نے نقشہ بدل دیا ہے، پاکستان کی سیاست کیلئے آئندہ 10دن میں بڑے اہم ہوں گے ، کل راولپنڈی کی میٹنگ ہوئی ایٹمی پاور سے متعلق اچھا بیان دیا گیا، ریاستی اور عسکری ادارے مظلوم عوام کے ساتھ ہوتے ہیں، فوج ہمارا عظیم ادارہ ہے، ایٹمی دھماکا تین لوگوں نے کرایا تھا۔ پاکستان کی ف۔ عالم اسلام کی دنیا کی طاقت ور فوج ہے۔انہو ں نے کہا کہ سیاست تباہ ہوگئی ہے، معیشت عدم استحکام کا شکار ہوگئی ہے، امید ہے فیٹف کا فیصلہ حق میں آجائے گا، لیکن اگر وہ فیصلہ بھی حق میں نہیں آتا تو پھر کیا ہوگا، اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے پاکستان کی گندی سیاست سے دور رہنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے کہنے پر آرمی چیف تعیناتی نہیں ہوگی، میرٹ پر تعیناتی ہوگی۔تمام لوگوں کو احساس ہے کہ ملک بیٹھ رہا ہے، اگر اب کوئی کردار ادا کررہا ہے، تو وہ بہت اچھی بات ہے، پہلے الیکشن ہوجانے تھے لیکن آصف زرداری نے کام خراب کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں