پاکستان شدید زلزلے سے لرز اٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس، شدت کیا تھی؟

چترال (پی این آئی) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال، لوئر دیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

 

زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے۔ زلزلے کی گہرائی، مرکز اور شدت کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تفصیلات فراہم کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں