عمران خان کو کس جیل میں رکھنا ہے؟ وفاقی وزیر کے بیان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پھرکہتا ہوں عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے لہٰذا وہ آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کریں۔

 

 

ممکن ہے یوٹرن خان کو ان سے معافی کی درخواست کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی، عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا، ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران کو ووٹ دیے وہی انہیں پتھر ماریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل میں رکھنا ہے، یہ فیصلہ رانا ثنااللہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close