بلاول بھٹو نے عمران خان کو ریٹائرمنٹ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے جلد ریٹائرمنٹ پر بھیج دیں گے،آنے والا وقت نوجوانوں کی قیادت کا ہے، عمران خان سیاست چھوڑ کراب فنی گالہ میں مزے کرے اور ملک قوم کو جینے دے،جیالوں نے سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا اور تاریخی شکست دی۔

 

 

انہوں نے ملیر کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ملیر کے عوام نے پر دور میں ا ٓمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں جمہوری جدوجہد کیسے ہوتی ہے، ہم اپنا حقوق چھیننا جانتے ہیں، ماضی میں 2018میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، تاکہ ایک ناجائز ، نالائق ناکام آدمی کو وزیراعظم سلیکٹڈ کیا گیا، اس کا نقصان ملیر سمیت پورے پاکستان کے عوام نے بھگتا، ملکی معیشت، خارجہ پالیسی کا نقصان اور عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ عوام اٹھا رہے تھے۔پیپلزپارٹی ہمیشہ ملیر اور کراچی کیساتھ پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔ملیر کے عوام اور پی ڈی ایم اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ساتھ دیا اور سلیکٹڈ کو شکست دی۔

 

 

یہ ایک جھوٹا اور منافق آدمی ہے، یہ سمجھتاہے کہ تین چار مہینے بعد پاکستان کے عوام بھول چکے ہیں کہ چار سالوں اس نے پاکستان، معیشت کا کیا حشر کیا تھا، اس نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دے گا، لاکھوں گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن نوکریاں اور غریبوں کے سر سے چھت چھین لی۔آج بھی اس کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، پہلے بھی سلیکٹڈ تھا آج پھر جدوجہد کررہا کہ پھر سلیکٹ ہوجائے، ہم اس کٹھ پتلی کو شکست دیں گے۔ آج بھی اس کی سیاست جھوٹ پر ہے، جب میں کہتا تھا اس کی ڈوریں کہیں سے ہلتی ہیں تو کہتا نہیں ہم ایک پیج پر ہیں، آج خو د کہتا ہے میرے پاس اختیار نہیں تھا، اگر اختیار نہیں تھا تو چار سال حکمرانی کی بجائے استعفا دینا چاہیے تھا۔یہ ہر کسی کو چور کہتا، خود زکواةچور، کینسر ہسپتال کے فنڈ پر ڈاکا مارتا رہا ، اور کچن ان پیسوں سے چلاتا، پاکستان کے عوام اس کے جھوٹ پہچان چکے ہیں۔

 

 

تبدیلی کا نعرہ تبدیلی نہیں نفرت ہے، عمران خان کی سیاست ملک کو توڑنے اور پیپلزپارٹی کی ملک کو جوڑنے والی ہے، آنے والا وقت ثابت کرے گا، پاکستان نوجوان قیادت کیلئے تیار ہے ، پاکستان میں صرف نوجوانوں کیلئے موقع ہوگا، عمران خان جیسے سیاستدانوں کو ہمیشہ کیلئے ریٹائرمنٹ پر بھیج دیں گے، وقت آگیا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر فنی گالہ میں بیٹھ کر مزے کرے اور ملک قوم کو جینے دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close