عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟ وفاقی وزیرکا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا؟ وفاقی وزیرکا تہلکہ خیز انکشاف۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے عمران خان کو آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے آصف زرداری کے خلاف بیان بازی میں احتیاط کرے ممکن ہے ان کو آصف زرداری سے معافی کی درخواست کرنا پڑے

۔عمران خان کو ابھی ایک جیالے نے شکست دی ہے۔ عام انتخابات میں ان کا مقابلہ جیالوں سے ہوگا۔قادر پٹیل نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے وہی انھیں پتھر ماریں گے، یہ حلقوں کے عوام کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے روک رہے ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو انہیں کس جیل رکھتا ہے فیصلہ رانا ثناء اللہ کریں گے۔۔یاد رہے کہ 16 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو این اے 157 کی نشست پر شکست دی،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا تھا جس کے مطابق د علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،

تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے۔علی موسٰی گیلانی کا کہنا ہے کہ عوام تک سچ پہنچا دیا جائے تو وہ ووٹ ڈالنے گھروں سے نکل آتے ہیں۔عمران خان نے قوم سے جھوٹ بولا،چار سال پاکستانیوں کو سبز باغ دکھائے اور عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ علی موسٰی گیلانی نے اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوتا ہے ان کیلئے چار سال کافی ہیں۔ووٹ لینے کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ہم نے جس حلقے میں پل بنایا تھا اس حلقے سے تو ہم الیکشن لڑتے ہی نہیں۔

ہم نے ملتان شہر میں ترقیاتی کام کرائے ہسپتال بنائے اور انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی بنایا۔ہمیں ووٹ نہ ملیں تو پھر بھی ترقیاتی کام کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے بیانیہ بنایا کہ اس ملک کو نفرت سے پاک رکھنا ہے۔مجھے 2018 میں بھی پتہ تھا کہ اس حلقے کا پاپولر ووٹ میرے ساتھ ہے۔سڑک بنانے کا وعدہ لیکر لوگوں سے ووٹ نہیں لیا،لوگوں نے مجھ سے سڑکیں نہیں مانگیں بلکہ انہوں نے مجھے اپنی آواز بنایا ہے۔ علی موسٰی گیلانی نے کہا کہ مجھے دیہات تک پینے کا صاف پانی پہنچانا ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کچھ کرے یا نہ کرے وہ سچا آدمی ہے،میں کہتا ہوں کہ وہ جھوٹا اور مکار آدمی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close