اسلام آباد (پی این آئی )کے پی کے سے تعلق رکھنے والا اختر نواز سیکیورٹی گارڈ سے یونیورسٹی کا لیکچرار بن گیا ۔نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں اختر نواز کا کہنا تھا کہ میں جب میری نوکری ہوئی تو اس وقت میں نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی لیکن پڑھنے کا جنون لیے میں محنت کرتا رہا اور یونیورسٹی میں گارڈ کی نوکری کیساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی ۔ اختر نواز خٹک کا کہناتھا کہ جب میرا ایم فل میں داخلہ ہوا تو اپنے ڈیوٹی کو تبدیل کر کے رات میں کروا لی تھی
اور ریگولر کلاسز لینا شروع کر دی تھیں ۔ دو سے اڑھائی سال تک رات کی مسلسل نوکری کی جبکہ میرے گھر والوں نے میرے پوری مدد کی ہے ۔ جب میرا ایم فل مکمل ہوا تو یونیورسٹی کے دیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے مجھے کہا کہ ہمارے لیے آپ ٹیچنگ کریں پہلے تو مجھے عجیب سا لگا لیکن پھر پوری تیاری کیاساتھ کام شروع کر دیا اب میرا مقصد پی ایچ ڈی مکمل کرنا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ سے لیکچرار کا سفر کافی مشکل تھا لیکن اگر انسان میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو پھر قدرت بھی اس کی مدد کرتی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں