لال حویلی کیلئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا،شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی خالی کروانے کے لیے میری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں میزبان کے سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے لیے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا ، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close