کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غلام رضا چنہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر کے الیکشن دوبارہ کرائے جائیں پیپلز پارٹی نے انتظامیہ سے ملکر کھلم کھلا دھاندلی کی اور پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا یا گیا حکیم بلوچ کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ کپتان کو ہرا سکے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے پی ٹی ا?ئی رہنما بلال غفار پر حملہ بھی کیا گیا حملے میں بلال غفار شدید زخمی ہوئے
این اے237کے انتخابی نتائ ج کو قبول نہیں کرتے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں پی ٹی ا?ئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کیا، ڈاکٹر غلام رضا چنہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہرانے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا کراچی کے ضلع ملیر کے ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا، عبدالحکیم بلوچ کی اتنی سیاسی ساکھ نہیں ہے کہ وہ عمران خان جیسے بڑے سیاسی لیڈر اور پاکستان کی پہلی بڑی مقبول سیاسی جماعت کے چیئر مین کو ہرا سکے ، پیپلز پارٹی سندھ میں ہونے والے ہر الیکشن میں دھاندلی کرتی ہے ، سندھ میں گزشتہ پندرہ سالوں سے کوئی ایسا الیکشن نہیں ہوا جس میں پیپلز پارٹی نے دھاندلی نہ کی ہو ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول سیاسی جماعت ہے اور پاکستان کی عوام نے بلے پر ٹھپے لگا کر موجودہ حکمرانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ایک بار پھر عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں