پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف انتہائی اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر مبینہ طور پر جانب دار ہیں اس لئے وہ عہدے کے اہل نہیں اور انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا خاص آدمی ہے،ہم پہلے سے چیف الیکشن کمشنر پرعدم اعتماد کرچکے ہیں کیونکہ وہ غیرجانبدارنہیں رہے۔سندھ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کے پے رول پر ہے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں کھل کر دھاندلی کی،کراچی ملیر کی نشست پر دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔عوام نے ہمیں ووٹ دیا،کراچی ملیر کی سیٹ پر پیپلزپارٹی نے دھاندلی کی،یہ انتخابات ریفرنڈم تھا، ووٹرز کو پتا تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا،پھر بھی ووٹ دیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کرتے تھے تاریخ تبدیل کردیتے تھے، پھر کہا پولیس نہیں اور سیلاب آگیا ہے، ووٹرز اور سپورٹرز اور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے حکومت میں شامل جماعتوں کوشکست دی، ووٹرز کو پتا تھا ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ، پھر بھی ووٹ دیے۔ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی باربار کوشش کی گئی، حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے الیکشن لڑا، کراچی میں جوایک سیٹ ہارے ہیں وہاں پرپیپلزپارٹی نے دھاندلی کی، کراچی کی نشست پردوبارہ الیکشن کرانا چاہیے تاہم الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے عمران خان کے الزامات کی تردید کی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جو الزامات مجھ پر لگائے وہ بے بنیاد ہیں،عمران خان کے تمام الزامات کی سختی سے مذمت کرتا ہوں،ملیر کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے ایسے بیان کی توقع نہیں کرتا تھا۔ملیر ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار کا عمران خان سے 10 ہزار ووٹ کا فرق ہے۔الیکشن کمیشن نے ملیر اور کورنگی میں صاف اور شفاف الیکشن کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close