عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لاجر بینچ 20 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

 

 

 

لارجر بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔15 اکتوبر کو حکومت نے توہین عدالت کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close