اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک خاتون صحافی کے سوال پر دوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی غیرمناسب جواب دیا۔اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اور آر آئی یوجے کے وفد سے ملاقات کے دوران ایک خاتون صحافی نے کہا کہ خواتین صحافی جلسےکور کرنے جاتی ہیں توپی ٹی آئی ورکرز تنگ کرتے ہیں، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ورکرز کو اس سلسلے میں ضرور ہدایات دوں گا۔
تاہم اس موقع پر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘غریدہ فاروقی ہجوم میں گھس جاتی ہے، پھر کہتی ہے تنگ کرتے ہیں، غریدہ فاروقی مردوں میں گھُسے گی تو ایسا ہی ہوگا آبیل مجھے مار‘ ۔ عمران خان سے جب یہ سوال ہوا کہ ’ آپ صحافیوں کو لفافہ صحافی کیوں کہتے ہیں؟ ‘ تو عمران خان نے جواب دیا کہ انہوں نے سلیم صافی کے علاوہ کسی صحافی کے متعلق ایسا کبھی کچھ نہیں کہا۔سوشل میڈیا ٹرولنگ پر عمران خان نے ہاتھ اٹھالیے اور کہا کہ وہ اسے نہیں روک سکتے ، یہ کسی کے قابو میں نہیں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پورے پاکستان میں صرف نجم سیٹھی پر کیس کیا تھا، جو ابھی تک چل رہا ہے ۔ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں من پسند صحافیوں کو بلائے جانے کے سوال پر کہا انہیں نہیں معلوم کہ کون لوگ دیگر چینلز کو پریس کانفرنسز میں نہیں آنے دیتے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں