میری حکومت کمزورتھی، عمران خان نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی کمزور حکومت کا اعتراف کر لیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری حکومت کمزورتھی،ویسی حکومت اب کبھی قبول نہیں کروں گا،میں نےساری زندگی میرٹ پرکام کیا۔نیشنل پریس کلب اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے عمران خان سے ملاقات کی۔

 

 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئےفیصلہ کن مارچ اسی مہینےہوگا،پاکستان میں طاقتورشوگر،تیل اوربلڈرمافیانےنظام پرقبضہ کررکھاہے،جب حکومت میں تھاتومجھ پربہت زیادہ پریشرتھا،ساڑھے3سالہ دورحکومت میں صرف 5دن چھٹی کی وہ بھی جب مجھےکوروناہوا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 26سال سےجمہوریت اورعوام کی خاطریکساں انصاف کیلئےسیاست کررہاہوں، ہماری حکومت آئی توپاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا، جب ہم سے حکومت چھینی گئی تو پاکستان میں ترقی کی شرح 6 فیصد تھی ،جب حکومت میں تھاتومجھ پربہت زیادہ پریشرتھا،نیب اورعدالتیں میرےاختیارمیں نہیں تھیں،60کی دہائی میں پاکستان سنگاپوراورجنوبی کوریاسےمعاشی طورپرآگےتھا، سنگاپورنےشفافیت اورانصاف کےبل بوتےپرترقی حاصل کی،اسحاق ڈارجگہ جگہ کہتاپھررہاہےکہ قرضےواپس نہیں کرسکتے،شہبازشریف نے16ارب روپےکی چوری کی، حکومت حاصل کرنےکےبعدوہ کیسزسےبری ہوگئے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سوشل میڈیاکوکوئی نہیں روک سکتا،یہ کسی کےقابومیں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close