حلقہ این اے45 کرم ضمنی الیکشن، عمران خان امیدوار، پولنگ کی تاریخ کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)حلقہ این اے45 کرم ضمنی الیکشن، عمران خان امیدوار، پولنگ کی تاریخ کا فیصلہ ہو گیا۔۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے45 کرم کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے تمام اداروں کو این اے 45 میں ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

 

خیال رہے کہ این اے 45 میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہونا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب ملتوی کردیے تھے۔اس نشست پر بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close