عمران خان، لانگ مارچ کی دہمکی نہیں تاریخ دیں، سینئر ن لیگی رہنما نے چیلنج دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ نہ دے کر عمران خان کیا ثابت کر رہے ہیں، یہ کہ آپ بزدل ہیں، دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان تسلیم کر لیں، الیکشن کا اعلان وہی حکومت کرے گی جس کو وہ 26 کلو میٹر کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی بیک چینل مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، جو مذاکرات ہوں گے عوام کے سامنے ہوں گے،

جو پارلیمنٹ میں ہو گا، مذاکرات اسی سے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی بیک ڈور نہیں، تم صدرِ پاکستان کو مڈل مین کے طور پر استعمال کر رہے ہو، عمران خان دن میں بڑھکیں مارتے ہیں اور رات میں منتیں کرتے ہیں، ان کی مقبولیت پانی کا بلبلہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close