6 سال کا انتظار، بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی سیشن عدالت آج منگل کو چھ سال بعد بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی سیشن عدالت آج منگل کو چھ سال بعد بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔

بیرسٹر فہد ملک کیس کا ٹرائل چھ سال تک چلتا رہا۔مقدمے میں نامزد تین ملزمان راجہ ارشد ، راجہ ہاشم اور نعمان کھوکھر جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ اگست 2016 میں، بیرسٹر فہد ملک کو اسلام آباد کے سیکٹر F-1میں مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔ تب سے ان کا خاندان انصاف کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close