لاہور میں جعلی دودھ بنانیوالا یونٹ پکڑا گیا، موقع پر 12600 لیٹر دودھ، 50 کلو سکمڈ ملک، 32 لیٹر آئل اور کیمیکل برآمد

لاہور ( آئی این پی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قصور روڈ پر جعلی دودھ بنانیوالا یونٹ رنگے ہاتھوں پکڑا لیا ، موقع پر تیار 12600 لیٹر دودھ، 50کلو سکمڈ ملک، 32 لیٹر آئل اور کیمیکل موقع سے برآمد کر لیا گیا ،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج جبکہ 1 کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار لیٹر سے زائد ناقص دودھ تیار کر سپلائی کیا جاتا تھا، جعلی دودھ کو اصلی دکھانے کے لیے گوالوں والی ڈرمیوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ سفید زہر نما محلول انسانی جسم میں معدے اور کینسر جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے، جعلی دودھ کو پھٹنے سے بچانے کے لیے لاشوں کو محفوظ کرنے والی فارملین کا استعمال کیا جارہا تھا۔یوریا اور دیگر کیمیکلز سے دودھ بنانے والوں کو سنگین سزائوں کیلئے سخت قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں کے ساتھ ملک شاپس کی بھی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔شکایات کیلئے فیس بک ایپلی کیشن یا ٹال فری نمبر 080080500پر شکایات درج کروائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close