پارٹی قیادت کے خلاف اے این پی رہنما کا احتجاج، بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دہا

پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل و صوبائی و مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبرملک طارق اعوان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاپشاورپریس کلب میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق اعوان نے کہاکہ 2013 اور 2018کے الیکشن میں میری خواہش پر جس امیدوارکو ٹکٹ دیا گیا

اس کو شکست ہوئی اسی طرح 16 اکتوبر 2022 کو بھی این اے 31 کے امیدوار کو پی کے 76 میں بھی شکست ہوئی سوچا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اتر پا رہا لہذا اس سے بہتر ہے کہ میں عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں انہوںنے کہاکہ اے این پی نے مجھے ہر موقع پر عزت دی کئی مواقعوں پرمجھے صوبائی الیکشن کی آفر ہوئی میں پارلیمانی سیاست کا اس وقت شوقین نہیں ہوں جو خدمت مجھے وراثت میں ابا ؤ اجداد سے ملی وہ انشااللہ جاری رہے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close