اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار راناعظیم نے کہا ہےخبر یہ ہے کہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئے ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اے این پی اور ن لیگ ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئی ہیں۔پیپلز پارٹی ان سب کو ہاتھ دکھا گئی ہے ، اپنا حصہ لیا مگر کسی کو اپنا حصہ نہیں دیا ۔
ایک سوال پر رانا عظیم کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے میری پوری کوشش ہے کہ میں اپنی عوام کو اپنی فورسز کے سامنے کھڑا نہ کروں میں پاکستان کو غیر مستحکم نہیں ہونے دوں گا ، یہ خود فیصلہ کر لیں ، صرف تین دن ہیں ، میں ملک کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جن 2حلقوں میں تحریک انصاف ہاری ہے ان میں ایک حلقہ کراچی جبکہ دوسرا حلق ملتان کا ہے ۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک پولنگ آفیسر کا بیان کے مطابق یہاں پر کچھ لوگوں نے زبردستی ٹھپے لگائے اور چلے گئے وہاں پر ڈسکہ والا الیکشن ہوا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس پر کوئی کاروائی کرتے ہیں یا نہیں ۔ دوسر ا حلقہ ملتان میں شاہ محمود قریشی والا ہے ، اتنا پیسہ شاید ہی کسی حلقے میں چلا ہو ، پیپلز پارٹی وہاں الیکشن ضرور جیتی ہے لیکن ووٹوں کے اعتبار سے دیکھیں تو یہ ہارے ہیں ۔ تحریک کا ووٹ کم نہیں ہوا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں