اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمنی انتخابات میں 6 نشستوں پر کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن نے غور شروع کر دیا ہے۔عمران خان کے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کی صورت میں حالات پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 دن میں حلف نہ اٹھانےکی صورت میں نشستیں خالی رہنے کا امکان ہے، 30دن میں حلف نہ اٹھانےپرنوٹس ذریعے حلقے کے انتخاب سےآگاہی دی جائےگی۔
قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 49.5 فیصد، مسلم لیگ نے 13.6 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 12.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں