لاہور(پی این آئی) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا ایف آئی اے سےبلاوا آگیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو طلب کرلیا ہے۔ اور انہیں طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اکیس اکتوبر تک پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ شیخ رشید ذاتی یا وکیل کے توسط سے پیش ہوں اور تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کریں۔
ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق شیخ رشید سے یکم جولائی 2020 تا30جون2022تک ٹیکس ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔گذشتہ روز متروکہ وقف املاک نے شیخ رشید کو جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا تھا ، جس میں شیخ رشید کو 7 روز کے اندر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی، جائیداد میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےلال حویلی خالی کرنےکےحکم کوعدالت میں چیلنج کردیا ہے۔درخواست میں کہا کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیر کی ملکیت ہے، سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی ، مقدمہ کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں