ملتان میں شکست اور موروثیت سے متعلق سوال پر عمران خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست اور موروثیت سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب گول کرگئے۔اسلام آباد میں عمران خان نے پریس کانفرنس کی اور حکومت، الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ ملتان میں پی ٹی آئی ہاری، لوگوں نے موروثیت کوقبول نہیں کیا۔اس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے بات پلٹ دی اور صحافی کے سوال کا جواب نہیں دیا۔

 

 

 

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بدل گیا ہے، نوازشریف اور زرداری 90 کی سیاست کررہے ہیں، ملک بڑی تیزی سے بدلہ ہے جس میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے، جو سیاسی شعور لوگوں میں اب آیا ہے وہ پہلے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نئی قسم کی ڈیموکریسی ہے جس کے پاس فون ہے اس کی آواز ہے، نواز شریف اور زرداری پرانے زمانے میں رہ رہے ہیں، ان کا ٹائم ختم ہوگیا ہے، وہ اب جو بھی کرلیں، نہیں جیت سکتے، انہیں اب ہارنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے شاہ محمود قریشی کی بیٹی و پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close