اگر لانگ مارچ سے مارشل لا لگ گیا تو۔۔۔؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن جواب

اسلام آباد(پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت آمد پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے اگر مارشل لاء لگ گیا تو کیا ردعمل ہو گا آپ کا؟عمران خان نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے وقت تو ماشل لاء نہیں لگا تھا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی عدالت آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ اس دوران سابق وزیراعظم سے میڈیا نمائندگان نے کچھ سوال بھی کیے، ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ لانگ مارچ سے اگر مارشل لگ گیا تو؟ اس پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے وقت تومارشل لاء نہیں لگا۔صحافی نے بار بار عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب اسمبلی جائیں گے؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دینے سے گریز کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں