ن لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست، نواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے، پارٹی کی اعلٰی قیادت کو اہم حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کو ضمنی انتخابات میں شکست، نواز شریف پارٹی قیادت پر برس پڑے، پارٹی کی اعلٰی قیادت کو اہم حکم جاری کر دیا۔ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو شکست،نواز شریف پارٹی قیادت پر برہم ہو گئے۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ضمنی انتخابات پر مسلم لیگ ن کی بدترین شکست پر نواز شریف نے پارٹی قیادت پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ مسلم لیگ کے قائد نے لیگی وزرا اور پارٹی عہدیداروں کو سخت تنبیہ کی جبکہ پارٹی کی اعلٰی قیادت سے ضمنی انتخابات میں شکست کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا گیا کہ پارٹی امیدوار اور رہنما شکست پر پھٹ پڑے۔امیدواروں اور رہنماؤں نے شکست کی ذمہ داری مریم نواز،حمزہ شہباز اور پارٹی قیادت پر عائد کر دی۔ لیگی رہنماؤں نے گلہ کیا کہ ملتان میں موسٰی گیلانی بڑی لیڈ سے جیت گئے ہیں تو ن لیگ بھی جیت سکتی تھی۔عمران خان نے 50 سے زائد جلسے کئے،ہماری قیادت نے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔مریم نواز مہم چلانے کے بجائے لندن چلی گئیں اور حمزہ شہباز گھر سے ہی نہیں نکلے،رہنما اپنی ذات تک محدود اور وفاقی وزرا کارکنوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

رہنماؤں کے گلے شکوؤں سے نواز شریف کو آگاہ کر دیا گیا۔نواز شریف نے شکست کے اسباب جاننے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوئی،پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں۔مسلم لیگ ن،جے یوآئی ف، ایم کیوایم، اے این پی ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکی۔ پنجاب کی تین نشستوں میں بھی 2 پرپی ٹی آئی اور ن لیگ صرف ایک سیٹ جیت سکی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے 6 پر کامیاب ہوئی۔این اے118 ننکانہ میں عمران خان نے90181 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔چارسدہ این اے 24 میں پی ٹی آئی امیدوار عمران خان78589 ووٹوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان کو شکست دی ایمل ولی خان نے 68356 ووٹ حاصل کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close