13 پارٹیاں چوروں کا جتھا، عوام کا سمندر ہمارے ساتھ ہے، سابق وزیر کی دھواں دار پریس کانفرنس

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کا آغاز ہو چکا ہے کیونکہ قوم یہ جانتی ہوئے کہ خان صاحب نے اسمبلی میں نہیں جانا پھر بھی خان صاحب کو ووٹ دیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے پر پوری امت مسلمہ کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول کہتا ہے معمولی سا بیان ہے،

انہوں نے اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بیرونی سازش کا حصہ بنے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک زندہ قوم ہے کیونکہ قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر اس طاقت کو حاصل کیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ 13 پارٹیاں چوروں کا جھتا ہے جبکہ ہمارے ساتھ اللہ کے بعد عوام کا ایک سمندر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پھر کہتا ہوں اکتوبر اور نومبر بہت اہم ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close